تازہ ترین
لاہور: بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آگئے

لاہور: بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آگئے

لاہور:(17 اکتوبر 2018) بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آگئے۔ مانگا منڈی میں احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس کی ناکامی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مانگا منڈی منی مزدہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ گڈز ایسوسی ایشن کے عہدیدار میاں عامر احمد، ملک ثاقب اور منور جٹ سمیت عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملتان روڈ پر آئے روز چوری اور ڈکیتی کی واداتیں ہو رہی ہی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو سامان سمیت لوٹ لیا جاتاہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ موٹروے پولیس بھی ڈکیتیاں روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب پولیس وارداتوں کی روک تھام کے بجائے ڈاکوؤں کا ساتھ دیتی ہے، یہاں تک کہ وارداتوں کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاتیں۔

ٹرانسپورٹرز نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: کھیتوں سے دو دستی بم برآمد

ہارون اختر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی نااہل قرار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top