تازہ ترین
لاہور: امام الحق ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہو سکے

لاہور: امام الحق ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہو سکے

لاہور: (11ستمبر 2018)پاکستان قومی کر کٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہےتاہم ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق  ویزہ نہ ملنے کہ وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق ایشیا کپ کے لیے آئندہ 2 دنوں میں قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیں گے.ایشیا کپ کیلئے پاکستان قومی ٹیم کے اسکواڈ میں حسن علی ،محمد عامر ،فخرزمان، شان مسعود ، فہیم اشرف ، جنید خان ، عثمان شنواری، امام الحق اور شاہین آفریدی شامل ہیں.

یاد رہے 15ستمبر سے ایشیا کپ کا باقاعدہ آغازہوگا جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت سمیت 6ٹیمیں شامل ہوں گی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ دوروایتی حریفوں پاکستان اور بھار ت کےد رمیان 19 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

پی سی بی کا ایشیا کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

 

Comments are closed.

Scroll To Top