تازہ ترین
لاہور: الیکٹرک پول سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور: الیکٹرک پول سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور: (12 فروری 2018) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں الیکٹرک پول سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں بارش کے باعث الیکٹرک پول سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حیدر علی نامی شخص چونگی امر سدھو کا رہائشی تھا الیکٹرک پول کے قریب سے گزر رہا تھا کہ بارش کے باعث پانی میں کرنٹ پھیلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ حیدر علی شادی شدہ اور تین بچوں کو باپ تھا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر جاں بحق ہو نے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مری : گیس لیکج کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

مری : گیس لیکج کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top