تازہ ترین
لاہور:نجی ہوٹل میں پی ایس ایل کھلاڑیوں کا ناشتہ

لاہور:نجی ہوٹل میں پی ایس ایل کھلاڑیوں کا ناشتہ

لاہور(20مارچ ،2018)بادشاہوں کے شہر لاہور میں بڑے میچ سے پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے کھلاڑیوں کےلیے نجی ہوٹل میں بڑے ناشتے کا اہتمام کیاگیا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے دوسری منزل پرناشتےکااہتمام کیاگیاہے،سیکیورٹی کےپیش نظرکھلاڑیوں کونیچےآنےکی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

کھلاڑیوں کی ہوٹل میں موجودگی پر ہوٹل کےاندراورباہرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کی گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری مال روڈ پرہوٹل کےگردموجود ہے۔

پی ایس ایل کھلاڑیوں کی ضرورت کےپیش نظرسیلون بھی دوسری منزل پرموجودہے۔کھلاڑیوں میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آج قذافی اسٹیڈیم لاہور پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر کی میزبانی کے لئے تیارہے۔میچ آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور دو بار کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top