تازہ ترین
لاہور:سپریم کورٹ رجسٹری، فیصل آباد میں جعلی پولیس مقابلے کیخلاف درخواست دائر

لاہور:سپریم کورٹ رجسٹری، فیصل آباد میں جعلی پولیس مقابلے کیخلاف درخواست دائر

لاہور:(10 اگست 2018) فیصل آباد میں جعلی پولیس مقابلے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس ناکوں پر شہریوں کو دردناک طریقوں سے جعلی مقابلے میں قتل کر رہی ہے جبکہ طالب علم ذیشان اور ارسلان کو فیصل آباد میں ناکے پر نہ رکنے پر فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق آٹھ اگست کو واقعہ پیش آیا اور اسی روز ہی طالب علموں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ارسلان اور ذیشان نے پڑھ لکھ کر غریب والدین کا سہارا بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن پولیس نے جعلی مقابلے میں انہیں جاں بحق کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس افسوس ناک واقعے کا ازخود نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث پولیس ملازمین کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں روکنے کیلئے درخواست دائر

اشتعال انگیز تقریر: شہباز شریف اور فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top