تازہ ترین
لاہور:حمیرا ارشد کا ایک بار پھربڑا یو ٹرن

لاہور:حمیرا ارشد کا ایک بار پھربڑا یو ٹرن

لاہور: (09 جنوری 2018) گلوکارہ حمیرا ارشد نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر دائر کیا گیا خلع کا دعوی واپس لے لیا ہے۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے نےفیملی کورٹ سےخلع کاکیس واپس لےلیا۔ اس سے قبل اپریل دوہزار سولہ میں بھی گلوکارہ کی جانب سے دائر دعوی واپس لیا گیا تھا۔ لاہور کی فیملی کورٹ میں حمیراہ ارشد نے دائر خلع کے دعوی میں موقف اختیارکیا تھا کہ وہ احمد بٹ کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتی۔ لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنے کے احکامات جاری کرے۔حمیرہ ارشد کے وکیل کی جانب سے خلع کا دعوی واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں فریقین کے بزرگوں نے بیٹھ کر میاں بیوی میں صلح کروا دی ہے لہذا خلع کا دعوی واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے حمیرا ارشد کی جانب سے استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

کراچی: مزاحیہ تھیٹر پلےکریش لینڈنگ ناپا میں پیش کیا گیا

معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

 

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top