تازہ ترین
لاہور: 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی

لاہور: 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی

لاہور: (09 جنوری 2018) لاہور میں پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند ہی منٹوں میں پورے پلازے کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

ریسکیو اور ضلعی فائر بریگیڈ سروس کی دو درجن کے قریب گاڑیوں اور دو اسنارکل نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ پلازے سے ملحقہ پٹرول پمپ تک آگ پہنچنے سے بچانے کے لئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ تمام رابطہ سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر لاہور سید سمیر احمد نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دینے کی وجہ آگ پانچوں منزلوں تک پھیلی پلازے کے مالکان کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہےجبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کے باعث عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بھی بظاہر مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

لاہور: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کا جاں بحق

فیصل آباد: ٹرکوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top