تازہ ترین
لاپتہ شہری کیس: چیف جسٹس ہائیکورٹ کی اپیل کی سماعت سے معذرت

لاپتہ شہری کیس: چیف جسٹس ہائیکورٹ کی اپیل کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد:(12 دسمبر 2018) ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کیس کے فیصلے میں جرمانے کے خلاف وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری دفاع و داخلہ، جے آئی ٹی اراکین، آئی اسلام آباد سمیت دیگرافسران پر 20 لاکھ جرمانے اورتنخواہ کٹوتی کا حکم سنایا تھا جس کے خلاف وزارت دفاع نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انٹراکورٹ اپیل سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے اپنے فیصلے میں میرے کئے گئے ایک فیصلے پر انحصار کیا اس لئے میں یہ اپیل نہیں سنوں گا۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے گا جو آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریگیڈئر (ر) رضوان علی حیدر کی گمشدگی کا معاملہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف تمام شکایات مسترد

Comments are closed.

Scroll To Top