تازہ ترین
قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کی جدوجہد

قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کی جدوجہد

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کی نے جو کردار ادا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

مادر ملت فاطمہ جناح، بیگم مولانہ محمد علی جوہر، بیگم سلمیٰ تصدق حسین، بیگم جہاں آراء شاہنواز، بیگم رانا لیاقت علی خان، بیگم شائستہ اکرام الحسن سمیت متعدد عظیم خواتین نے برصغیر کی مسلم خواتین میں جدوجہد آزادی کا شعور بیدار کر کے انہیں قیام پاکستان کی جدوجہد میں فعال کردار کے لیے منظم کیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم کے لیے وہ مخلص سہارا ثابت ہوئیں جس کی انہیں ضرورت تھی۔ مسلمان مردوں کے ساتھ ساتھ مسلمان خواتین نے بھی قید وبند کی مشقتیں برداشت کیں۔ لیکن بجائے گھنرانے اور کمزور پڑنے کے مردوں کے شانہ نشانہ جدوجہد کی۔

بیگم سلمیٰ تصدق حسین نے تو دوران قید لاہور کی سینٹرل جیل میں قید خواتین کے ساتھ مل کر ڈوپٹوں کی مدد سے پاکستانی پرچم تیار کر کے جیل پر لہرا دیا۔ جبکہ تحریم پاکستان کی سرگرم رہنما بیگم مولانہ محمد علی جوہر نے بی اماں کے ساتھ تحریک خلافت میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

قیام پاکستان کے بعد جب لاہور میں مسلمان ،ہندو اور سکوں کے مظالم سے لٹے پٹے جب لاہور آئے تو اس وقت مشکل کی گھڑی میں مہاجرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کے لیے بھی خواتین پیش پیش تھیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top