تازہ ترین
قومی کرکٹرصہیب مقصودشادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹرصہیب مقصودشادی کے بندھن میں بندھ گئے

ملتان: (13 فروری 2018) قومی کرکٹر صہیب مقصور نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی۔ خانپور کی رہائشی حرا کومل کو دلہنیا بنا کر لے آئے۔

قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے صہیب مقصود کی بارات میں دوست احباب اور اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بارات مقامی میرج ہال پہنچی تو دلہے کا شاندار کا استقبال کیا گیا۔ شادی کی پر مسرت موقع پر صہیب مقصود نے موتیے کے کام والی کالی شیروانی پہن رکھی تھی۔ صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ شادی والدین کی مرضی سے کی ہے۔


خانپور کی رہنے والی صہیب مقصود کی دلہنیا حرا کومل نے بھی خوبصورت عروسی لباس زیب تن رکھا تھا۔ بارات کے ساتھ آئے باراتی خوشی سے نہال تھے جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیے

دورہ زمبابوےکیلئے قومی اے ٹیم کا اعلان، صہیب مقصود کپتان مقرر

ملتان:کرکٹرصہیب مقصود کے گھر سے چور لاکھوں چوری کر کے فرار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top