تازہ ترین
قومی بچت اسکیم کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا انکشاف

قومی بچت اسکیم کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) قومی بچت اسکیم کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ غریب عوام کے کروڑوں روپے نکلوانے والے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آے نے انکوائری شروع کردی۔

کرپٹ اہلکاروں نے بچت کنندگان کے بیس کروڑ روپے دھوکہ دہی سے غبن کرلیے۔ یہ انکشاف لاہور میں کچھ افراد کے دس سالہ سرٹیفکیٹ کی میچیورٹی، اسپیشل اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے بارہ سو ایس سی ون فارمز غائب ہونے پرہوا۔

ادارے کے ملازمین نے دس کروڑ دس لاکھ سے زائد رقم اپنے ذاتی اوراہلخانہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جبكہ مزید دس کروڑ روپے بھی نکلوا لیے۔گذشتہ سولہ سال کے دوران قومی بچت اسکیم میں دھوکہ دہی کے ایسے تین واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ادارہ قومی بچت کے ڈائریکٹرجنرل نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق كی ہے۔

فراڈ میں ملوث اہلکاروں نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران دس کروڑ چالیس لاکھ روپے کی خورد برد کا اعتراف کیا ہے جبکہ نو کروڑ تنتالیس لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان میں نجی اسکول کا فراڈ

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top