تازہ ترین
قومی اقتصادی کونسل بجٹ کی منظوری نہیں دیتی،احسن اقبال

قومی اقتصادی کونسل بجٹ کی منظوری نہیں دیتی،احسن اقبال

اسلام آباد: (24 اپریل 2018) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل بجٹ کی منظوری نہیں دیتی۔ اس کا آئین میں کردار مشاورتی نوعیت کا ہے۔

تین وزرائے اعلیٰ کے قومی اقتصادی کونسل سے واک آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ترقیاتی بجٹ فنانس بل کا حصہ ہوتا ہے جس کی منظوری قومی اسمبلی سے لی جاتی ہے۔تین وزرائے اعلیٰ کا موقف تھا بجٹ تین ماہ کا بنایا جائے۔ وفاقی بجٹ پورے سال کیلئے بنانا ضروری ہے۔ وفاق تین ماہ کیلئے ٹیکس اور پالیسی نہیں لاگو کر سکتا۔

احسن اقبال نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی اسکیمیں وفاق کے دائرہ کار سے نکل چکی ہیں۔ بعض صوبے صوبائی دائرہ کار کی اسکیمیں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک کے باعث پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا، احسن اقبال

سی پیک منصوبہ دنیابھرسےسرمایہ کاروں کوراغب کررہاہے، احسن اقبال

Comments are closed.

Scroll To Top