تازہ ترین
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ تک چلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ تک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (20 فروری 2019) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے ہاوس بزنس مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ تک چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے ہاوس بزنس مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ایوان میں پلوامہ واقعے پر قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے گی اور کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف قرارداد بھی منظور کی جائے گی، اس کے علاوہ قانون سازی کے لیے مختلف بلز پیش ہونگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل نجی کارروائی کا دن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی نمائندگی جے یو آئی ف کے مولانا عبد الواسع نے کی، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما اجلاس میں شریک نہ ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top