تازہ ترین
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا

اسلام آباد (10دسمبر، 2018) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ ایوان میں معمول کی کارروائی کے علاوہ اہم قومی مسائل پر بحث کی جائے گی۔توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قومی احتساب بیورو اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف کو روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، صدر مملکت

Comments are closed.

Scroll To Top