تازہ ترین
قوانین میں اصلاحات کا مقصد انہیں عوام کیلئے بہتر بنانا ہے، فروغ نسیم

قوانین میں اصلاحات کا مقصد انہیں عوام کیلئے بہتر بنانا ہے، فروغ نسیم

ویب ڈیسک: (14 دسمبر 2018) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ قوانین میں ترامیم کیلئے آرڈیننس بھی لایا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن قوانین میں اصلاحات کی مخالفت کرے گی تو بے نقاب ہو جائے گی۔ حکومت نے نیب کے فنڈ نہیں روکے، نیب کے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔

ابتک نیوز کے پرواگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قوانین میں اصلاحات کا مقصد انہیں عوام کیلئے بہتر بنانا ہے۔ موجودہ قانون کے تحت وراثت کی منتقلی میں 7 سے 8 سال کا وقت لگتا ہے۔ قانون میں تبدیلی سے وراثت کی منتقلی میں صرف 15 روز لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوانین میں اصلاحات کیلئے اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے۔ اپوزیشن کو قانونی اصلاحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری پہلی ترجیح پارلیمنٹ سے قوانین میں ترامیم منظور کروانا ہے، لیکن قوانین میں ترامیم کیلئے آرڈیننس بھی لایا جاسکتا ہے۔اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ابھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ اٹھارویں ترمیم میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کبھی این آر او کی بات نہیں کی۔ آئین اور قانون میں این آراو کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس: فروغ نسیم اور خالد مقبول ایف آئی اے میں پیش

یورپی یونین کے وفد کی وزیر قانون فروغ نسیم سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top