لاہور: (13 فروری 2018) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں 3 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے ملزم حسیم احمد، وسیم سندھی اور علیم آصف کو 3، 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔واضح رہے کہ قصور ویڈیو اسکینڈل 2015ء میں سامنے آیا تھا۔ جب قصور کے گاؤں حسین خان والا میں سیکڑوں بچوں سے بدفعلی کا شور اٹھا اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں اور اسی گاؤں کے ایک خاندان پر 284 لڑکوں سے بد فعلی کا الزام لگا۔
جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کیں۔اس معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 20 بچوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ۔ تاہم انسانی حقوق کے ادارے ایچ آر سی پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس اسکینڈل میں متاثرہ بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
اس سے قبل 2016ء میں بھی دو ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
عمران خان کا جامع تحقیقات کا مطالبہ
واضح رہے کہ 25 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک مضبوط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق ایک منظم گروہ کے آثار سامنے آرہے ہیں جو کہ بچوں کی پورنو گرافی میں ملوث ہے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا لگا ہے کہ عمران علی کے کئی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں بااثر لوگ شامل ہیں۔
After the arrest of Imran Ali in the Zainab case, a tale of a well-connected operation of child pornography, abuse & murder is unravelling as he is found to have numerous bank accts. Clearly the scale of these crimes ag our innocent children shows involvement of powerful people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2018
عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے، جبکہ رانا ثناء اللہ نے ویڈیو اسکینڈل کو بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کا جھگڑا قرار دے کر رد کردیا تھا۔
A strong JIT must investigate this thoroughly including the Kasur child pornography case which Rana Sanaullah shamefully dismissed as a land dispute. https://t.co/SRI4d0rWB6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2018
عمران خان نے کہا کہ عمران علی کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو متنازع بنانا افسوسناک ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کیلئے دباؤ بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا زینب قتل اور قصور ویڈیو اسکینڈل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ
قصور ویڈیو اسکینڈل: انسداد دہشتگردی عدالت کا 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم