تازہ ترین
قصور واقعے کے معاملے کو پنجاب حکومت برادری ازم کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوشاں

قصور واقعے کے معاملے کو پنجاب حکومت برادری ازم کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوشاں

قصور: (12 جنوری 2018) قصور واقعے کے معاملے کو پنجاب حکومت برادری ازم کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے انصاری برادری سے تعلق رکھنےوالے وزیر مملکت کی خدمات حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنا ہیلی کاپٹرروانہ کردیا جو عثمان ابراہیم کو اپنے ہمراہ لائے گا۔ سانحہ قصور کے متاثرہ خاندان سے عثمان ابراییم کی رشتہ داری ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان ابراہیم کو سانحہ قصور کے متاثرین سے بیک ڈور مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

قصورمیں حکومت کے خلاف مظاہروں کی قیادت کرنے والے افراد سے بھی عثمان ابراہیم کے قریبی تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قصور میں کمسن بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کا معصوم زینب کے قاتل تک پہنچنے کا دعویٰ

والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

 

Comments are closed.

Scroll To Top