تازہ ترین
قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور: (22ستمبر،2017) قصور میں تیز رفتاری کے باعث اسکول کی وین الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں پندرہ طلبا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے حسین خان والا روڈ پر نجی اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پندرہ سے زائد طلبہ و طالبات زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد جائے حادثے پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، اسپتال زرائع کے مطابق حادثے میں زخمی پانچ طلبہ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، شدید زخمیوں میں ناذیہ،حمزہ،عرفان،طارق اور حنان شامل ہیں، واقعے کے بعد وین ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے

قصور: ڈی پی او لودھراں ٹریفک حادثے میں زخمی

قصور اور چینیوٹ سے 5 منشیات فروش گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top