تازہ ترین
قتل و غارت کے بجائے مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے، عمران خان

قتل و غارت کے بجائے مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے، عمران خان

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل و غارت کے بجائے ڈائیلاگ ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا تنازع قتل اور تشدد سے نہیں صرف مذاکرات سے حل ہوگا۔ سلامتی کونسل حق خود ارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ سلامتی کونسل کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پلوامہ میں قابض فورسز کی فائرنگ سے گیارہ نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

گیارہ میں سے آٹھ معصوم کشمیریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کی۔ اس موقع پر پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سرینگر: گزشتہ روز میں شہید ہونیوالے 11 میں سے 8 کشمیریوں کی نماز جنازہ ادا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی، 9 کشمیری شہید

 

Comments are closed.

Scroll To Top