تازہ ترین
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

غزہ:(28 جولائی 2018) اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد مہیا کی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

نوجوان کی شہادت کے بعد 30 مارچ 2018 سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج جام شہادت نوش کرلی ہے جبکہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت کا یہ تازہ واقعہ خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی سرحد پر نصب خاردار تار کے قریب ہوئی تاہم اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت: یونیورسٹی ملازمین کی بس کھائی جاگری، 33 افراد جاں بحق

امریکا کا پاکستان کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار

Comments are closed.

Scroll To Top