تازہ ترین
قائد مسلم لیگ (ن) سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

قائد مسلم لیگ (ن) سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

لاہور: (19 مارچ 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی امور سمیت آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات جاتی امرا میں ہوئی، جس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک تھے، ملاقات میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور سال وہ ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے متعلق بات چیت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

گزشتہ روز ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں سانگلہ پہلے بھی کئی بار آچکا ہوں لیکن اس طرح کا سانگلہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ آج سانگلہ ہل والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نواز شریف ے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں، لوڈ شیڈنگ بھگائی ہے، سی پیک لے کر آئے ہیں، موٹر ویز بنائے ہیں۔

زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں، مریم نواز

اس سے قبل سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں، ایک دوسرے کو چور اور بیماری کہنے والوں نے نواز شریف کے خوف سے ہاتھ ملا لیے۔ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ باہر آ گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نہیں دنیا کی عدالتی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے، نواز شریف کو سزا پہلے مقدمہ بعد میں چلا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کھربوں کی کرپشن کا الزام لگایا تھا لیکن نواز شریف کے خلاف دس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر پائے۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خوف کی وجہ سے ایک دوسرے کو چور اور بیماری کہنے والوں کو ہاتھ ملانے پڑ گئے۔ یہ نواز شریف کے نظریے کی جیت ہے۔ جمہوریت کی آستین میں جتنے سانپ چھپے تھے سب آہستہ آہستہ باہر آگئے اور سازشی چہروں سے نقاب اتر گئے۔مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تماشا لگا جو سب نے دیکھا۔ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں، ممبرز کو توڑا گیا۔ ممبرز کو توڑنا 22 کروڑ عوام کے ووٹ کی توہین ہے، لیکن یہاں عوام کی توہین کا نہیں شخصیات کا نوٹس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانگا ہل کے عوام سے کہا کہ جب یہ لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں تو زرداری عمران بھائی بھائی کا نعرہ لگانا کیونکہ یہ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں اور ان کا نظریہ بھی ایک ہی ہے۔

نواز شریف کے نام سے پہلے وزیراعظم لگنا چاہیے، حمزہ شہباز

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ ان کے نام سے پہلے ”وزیر اعظم“ لگنا چاہیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سانگلہ ہل میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے بجلی کے اندھیرے ختم کرکے اجالوں میں بدل دیا، ان کی نااہلی کے باوجود لودھراں میں جہانگیر ترین کا جہاز کریش ہوا۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، عمران خان! کبھی دھاندلی کے پیچھے چھپتے ہو کبھی کنٹینر کے پیچھے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کو والد کے جنازے کو کندھا نہیں دینے دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی نوازشریف کی قیادت میں اس ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے

عوام نے جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں کو پہچان لیا ہے، مریم نواز

عدالتی اصلاحات وقت اور قوم کی ضرورت ہیں، نوازشریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top