تازہ ترین
قائدین کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبےمیں کرداراداکریں،صدرمملکت

قائدین کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبےمیں کرداراداکریں،صدرمملکت

اسلام آباد(12اکتوبر، 2018)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی رہنماؤں کوخط لکھا ہے جس میں ان سے کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ میں کرداراداکرنے کاکہا گیاہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سیاسی رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ کو خط۔ لکھ کر سیاسی قائدین سے کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ میں کرداراداکرنے کی اپیل کردی۔

صدرمملکت کاکہناتھاکہ صحت منداورصاف ستھرے ماحول کیلئے کلین اینڈ گرین منصوبہ اہم ہے جس میں سیاسی قائدین کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے کہاپاکستان کو ماحولیات جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے اور اس کےلیے عوام میں آگاہی پیداکرنے کے لیے سیاسی رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ کا کردار کلیدی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاماحولیات سمیت پانی ، ہوا اور پلاسٹک کی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنا حکومتی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

صدر مملکت کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

وفاقی محتسب کا عوام کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ہے، صدر مملکت

Comments are closed.

Scroll To Top