تازہ ترین
فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوگیا

فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی (07 فروری 2018) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1343 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 600 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48 ہزار 514روپے ہوگئی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 820 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 702.85 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: 2 سالہ بچہ اغواء

اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس پر فیصلہ محفوظ

Comments are closed.

Scroll To Top