تازہ ترین
فیورٹ ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست

فیورٹ ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست

ماسکو : ( 22 جون 2018) فیورٹ ارجنٹائن کو کروشیا نے 0-3 سے شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کر دیا ۔ فیفاورلڈکپ میں فرانس اور کروشیانے اگلے مرحلے میں اپنی سیٹ پکی کرلی۔ فیورٹ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ناک آؤٹ اسٹیج تک رسائی بھی خطرات میں گھرگئی۔ پیرو کی ٹیم میگا ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے آٹھویں روز کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں فیورٹ ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں تین صفر سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ ڈی سے چھ پوائنٹس کے ساتھ کروشیا کی ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔ فیورٹ ارجنٹائن نے دو میچوں میں صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ارجنٹائن کی اگلے مرحلے تک رسائی اب آخری گروپ میچ میں کارکردگی پر منحصر ہے۔

ارجنٹائن سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 7 ویں منٹ میں ہی کرسٹیان ایرکسن نےڈنمارک کو سبقت دلائی۔ 38 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کرڈالا۔جس کے بعد کوئی ٹیم مزیدگول نہ کرپائی۔ دو میچوں میں صرف ایک پوائنٹ کے بعد آسٹریلیا کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی خواب بنتے دکھائی دے رہی ہے۔

دوسرے میچ میں فرانس نے پیرو کو 0-1 سے شکست دے دی ۔ فرانس کے کیلان ایم باپے نے واحدگول 34 ویں منٹ میں بنایا۔ گروپ سی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے سابق عالمی چیمپئن فرانس نےناک آؤٹ مرھلے میں جگہ پکی کرلی۔ اس شکست کے بعد پیرو کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ: آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر

فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top