تازہ ترین
فیفا ورلڈ کپ: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی آواز میں بھی گانا ریلیز

فیفا ورلڈ کپ: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی آواز میں بھی گانا ریلیز

ویب ڈیسک:(19 جون 2018) روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔ تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی گاناجاری کردیا ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر نہ صرف کوکا کولا بلکہ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اپنے خصوصی سانگ ریلیز کرتی ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک میں پہلے ہی دیگر کمپنیوں نے فیفا کپ کے لیے خصوصی گانے ریلیز کیے تھے، تاہم اب ملٹی نیشنل کمپنی نے پاکستان میں بھی پہلی بار خصوصی گانا جاری کردیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

پہلی بار پاکستان میں جاری کیے گئے ورلڈ کپ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امریکی سانگ رائیٹر اور ریپر جیسن ڈیرولو اور پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قرۃ العین بلوچ نے کسی فیفا یا اسپورٹس آفیشل گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بیک وقت انگریزی اور اردو میں گایا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس میں پنجابی کا تڑکا بھی لگایا ہے۔

رجوش موسیقی سے بھرپور اس گانے میں کراچی سے لے کر افریقہ او امریکا کے لوگوں کو کسی بھی پریشانی سے آزاد ہوکر فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گانے میں خصوصی طور پر پاکستان کی مرد و خواتین کی فٹ بال ٹیموں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top