تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ: پاکستانی نوجوان آج برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کریں گے

فیفا ورلڈکپ: پاکستانی نوجوان آج برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کریں گے

ویب ڈیسک:(22 جون 2018) فیفا ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا ٹاس کریں گے۔

پندرہ سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ آج برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں ٹاس کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی جس کا ٹاس احمد رضا کریں گے۔

مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوہ پیما ثمینہ بیگ کا پاکستانی خواتین کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم

جدہ : پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ خطاط قمر سلطان کے اعزاز میں تقریب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top