تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ: سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی

ویب ڈیسک: (17 جون 2018) فیفا ورلڈکپ کے چوتھے روز کے پہلے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی ہے۔ میچ کا واحد گول سربیا کے کپتان نے کیا ۔کوسٹاریکا کی ٹیم دو مرتبہ مواقع ضائع کربیٹھی۔

کوسٹا ریکا کی ٹیم کو پہلے ہاف میں دو مرتبہ یقینی مواقع ملے لیکن فائدہ نہ اٹھایا جاسکا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 56ویں منٹ میں کپتان الیگزینڈر کولاراو نے ڈائریکٹ فری کک کے ذریعے گول کردیا۔

ایک صفر کی برتری کے بعد بھی سربیا نے برتری کو ڈبل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

روس میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں یہ تیسرا موقع تھا جب کسی کھلاڑی نے ڈائریکٹ فری کک پر گول اسکور کیا۔

دوسری طرف کوسٹاریکا کے گول کیپر نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن فاروروڈ لائن کی ناکامی ٹیم کو لے ڈوبی۔

سربیا کےفاتح  کپتان اور گول اسکورر الیگزینڈر کولاراو کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ 2018: کروشیا نے نائیجیریا کو 0-2 سے شکست دے دی

ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top