تازہ ترین
فیصل آباد : پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور نے پرندوں کو بھی نا بخشا

فیصل آباد : پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور نے پرندوں کو بھی نا بخشا

فیصل آباد : (13 فروری 2018) فیصل آباد میں پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور نے شہریوں کے ساتھ پرندوں کو بھی تکلیف سے دو چار کردیا ہے۔ 

پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور سے اب شہریوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی محفوط نہ رہ سکے ناولٹی پل پر کیمیکل ڈور چیل کے پروں میں پھنس گئی جس کے باعث چیل کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ لٹکی رہی۔

ریسکیو اہلکار نے چیل کو درخت سے اتار کر آزاد کرایا۔ حکومت کی جانب سے پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کی خریدوفرخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کا استعمال قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

شاہ زیب قتل کیس: مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جیل میں طبیعت خراب

گھوٹکی : عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے معصوم بچہ جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top