تازہ ترین
فیصل آباد : ٹریفک حادثہ، 2 طالبات زخمی

فیصل آباد : ٹریفک حادثہ، 2 طالبات زخمی

فیصل آباد : (07 فروری2018) فیصل آباد میں تیز رفتار کیری ڈبہ دیوارسے ٹکرا نے کے باعث دو طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر کیری ڈبہ دیوار سے ٹکراگیا اس کیری ڈبہ میں گورنمنٹ کالج مدنیہ ٹاؤن کی طالبات سوار تھیں۔ حادثے کے باعث دو طالبات شدید ذخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلباء کو اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

:یہ بھی پڑھیے

لاہور : تیز رفتاری کے باعث چار گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،3افراد زخمی

لاہور: رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ،نوجوان جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top