تازہ ترین
فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد: (14 فروری 2018) فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں رکشہ بے قابو ہوکر سڑک کی ڈیوائڈر لائن سے ٹکرا کر الٹ گیاجس کے نتیجے میں ڈرائیور کاشف مسیح جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ بے قابو ہو گیا اور سڑک کی ڈیوائڈر لائن سے ٹکراتے ہوئے الٹ گیا اس حادثہ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کاشف مسیح شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں لیکن ڈرائیور کے جاں بحق ہو جانے پر پولیس نے لاش قانونی کارروائی کیلئے الائیڈ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

گوجرانوالہ : ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top