تازہ ترین
فیصل آباد : ٹریفک حادثہ،ایک بچی جاں بحق

فیصل آباد : ٹریفک حادثہ،ایک بچی جاں بحق

فیصل آباد: (11 جنوری 2018) فیصل آباد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کےباعث ایک بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تاندلیانوالہ،اوکاڑہ روڈ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کردوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ،جس سےموٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد زمین پر گرگئے۔جبکہ اسی وقت پیچھے سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی نے تین سالہ ماہ نور فاطمہ کو کچل دیاجس سے بچی موقع پرجان بحق ہو گئی جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے اسپتال منتقل کردی ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

گوجرہ: مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: سوزوکی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top