تازہ ترین
فیصل آباد: نوجوان کے قتل کا معاملہ، بیوی سمیت سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: نوجوان کے قتل کا معاملہ، بیوی سمیت سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد:(13 نومبر 2018) گذشتہ روز نہر سے ملنے والی نوجوان کی لاش کے قتل کا مقدمہ بیوی سمیت سات ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔

گذشتہ روز نہر سے ملنے والی نوجوان کی لاش کے قتل کا مقدمہ بیوی سمیت سات ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا۔ صدام نامی نوجوان کی لاش نہر سے ملی تھی جو مبینہ طور پر اپنے بیٹے سے ملنے سسرال گیا تھا۔

صدام کے لواحقین کے مطابق سسرالیوں نے ایک ہفتہ قبل بھی صدام کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا مگر 24 سالہ نوجوان والد کے منع کرنے کے باوجود اپنے بیٹے سے ملنے سسرال چلا گیا۔

گھر واپس نا لوٹنے پر جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی درخواست بھی جمع کروائی تھی مگر گذشتہ روز نوجوان کی تشدد زرہ لاش نہر سے برآمد ہوئی اور لواحقین نے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: دن دہاڑے ڈاکو معمر شخص سے 50 ہزار نقدی لے اڑے

جعلی کاغذات کے ذریعے سرکاری اراضی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top