تازہ ترین
فیصل آباد میں پولیس گردی کا واقعہ

فیصل آباد میں پولیس گردی کا واقعہ

فیصل آباد:(30 اپریل 2018) فیصل آباد میں وکلا برادری نے مبینہ پولیس گردی کے خلاف احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تین روز قبل عدالت میں ملزم کی پیشی کے دوران ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور ایس ایچ او ڈجکوٹ ملک وارث کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور مبینہ طور پر وکلاء نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے پچیس وکلاء کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا اور وکلاء کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس گردی کے خلاف فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا احتجاجی وکلا نے سی پی او آفس میں پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: پولیس گردی کا وقعہ، پولیس نے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد کیا

بہاولپور میں پولیس گردی

Comments are closed.

Scroll To Top