تازہ ترین
فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، باپ بیٹا گرفتار

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، باپ بیٹا گرفتار

فیصل آباد:(12 اکتوبر 2018) ایف آئی اے نے جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 25 پاسپورٹس اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے فیصل آباد نے غیر قانونی عمرے کاویزہ لگوانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جھنگ روڈ پرایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار باپ بیٹے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر عمرہ ویزہ دلواتے تھے اور شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایف آئی اے نے پکڑے جانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

سماجی کارکن گلالئی اسماعیل اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

وہاڑی میں 16 سالہ حافظ قرآن 4 روز سے لاپتہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top