تازہ ترین
فیصل آباد: طلبہ قتل کیس، پولیس نے پانچوں ملزمان گرفتار کر لیئے

فیصل آباد: طلبہ قتل کیس، پولیس نے پانچوں ملزمان گرفتار کر لیئے

فیصل آباد: (12 اگست 2018) فیصل آبادپولیس نے طلبہ قتل کیس میں پانچوں نامزد ملزمان گرفتار کر لئے چار نامزد ملزم حراست میں جبکہ وقاص نامی پانچویں مفرور ملزم کو بھی پولیس نے ایک کارروائی میں گرفتار کر لیا۔

تین روز قبل تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے پولیس مقابلے کے نام پر میٹرک کے دو طلبا عثمان اور ارسلان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے پر بننے والے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے دونوں نوجوانوں کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی بلکہ موٹرسائیکل نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کی اور دونوں نوجوانوں کی موت پولیس کی بندوق سے چلنے والی گولیوں سے ہوئی تھی پولیس نے واقع میں ملوث پانچوں نامزد ملزمان گرفتار کر لئے چار نامزد ملزم حراست میں جبکہ وقاص نامی پانچواں ملزم مفرور تھا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں طالب علموں کی تدفین

فیصل آباد: ملت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کا دوسرا زخمی دم توڑ گیا

Comments are closed.

Scroll To Top