تازہ ترین
فیصل آباد: شوہر نے میکے سے پیسے لانے کے انکار پر بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد: شوہر نے میکے سے پیسے لانے کے انکار پر بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد:(12 اکتوبر 2018) علاقہ ڈجکوٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ شوہر نے میکے سے پیسے لانے کے انکار پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل ہونے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتولہ کو میکے سے پیسے مانگنے پر مجبور کرتا تھا۔ مقتولہ کے انکار کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی مبینہ طور پر اغوا ہوگئے

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، باپ بیٹا گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top