تازہ ترین
فیصل آباد: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3 افراد زخمی

فیصل آباد: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3 افراد زخمی

فیصل آباد: (10 ستمبر 2017) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد رخمی ہوگئے۔ پولیس نے دولہن اور دولہا کے والد اور بھائی سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 66 میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بارات ملتان سے آئی تھی کہ باراتی کی فائرنگ سے بینڈ ماسٹر اور باراتی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس موقع پر پہنچی تو دولہا باراتیوں سمیت فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دولہا سمیت دولہن کے والد، دولہا کے والد اور بھائی سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چنیوٹ: شادی سے انکار پر کزن نے خاتون کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دی

گوجرانوالہ: دیرینہ دشمی پر دو گروپوں میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top