تازہ ترین
فیصل آباد: دیور نے سر پر ڈنڈا مار کر بھابھی کو قتل کردیا

فیصل آباد: دیور نے سر پر ڈنڈا مار کر بھابھی کو قتل کردیا

فیصل آباد: (10 نومبر 2017) گھریلو جھگڑے نے ایک اور جان لے لی ہے۔ دیور نے سر پر ڈنڈا مار کر بھابھی کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

فیصل آباد کےعلاقے ہری سنگھ کی رہائشی صائمہ بی بی کے دیور نے سر پر ڈنڈا مار کر اسے قتل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیور اختر نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر بھابی کے سر پر ڈنڈا مارا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: 7 روز قبل نہر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہوگئی

فیصل آباد: گزشتہ روز اغوا ہونیوالے بچے کی لاش برآمد

 

Comments are closed.

Scroll To Top