تازہ ترین
فیصل آباد: تین روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

فیصل آباد: تین روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

فیصل آباد: (10 نومبر 2017) تین روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

فیصل آباد میں تھانہ مرید والا کے علاقے سے تین روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش کھیتوں سےبرآمد کرلی گئی ہے۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے علاقے کی مختلف مساجد میں نواجوان کے گمشدگی کے اعلانات بھی کروائے گئے لیکن ثاقب کا کچھ پتا چل نہ سکا۔اغواء کے تین روز بعد کھیتوں میں کام کے دوران اہل علاقہ نے نامعلوم لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش قبضے میں لے کر مقتول کے اہلخانہ کو اطلاع بھجوا دی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثاقب کے جسم اور گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا تھا اور قتل کے بعدلاش کھیتوں میں پھینک کرفرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: اردو یونیورسٹی سے لڑکی کی لاش بر آمد

لاہور: ڈیفنس کے مقامی ہوٹل سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top