تازہ ترین
فیصل آباد: تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق ، تین زخمی

فیصل آباد: تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق ، تین زخمی

فیصل آباد: ( 13 مارچ 2018) فیصل آباد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کو موت بانٹنے لگا جہاں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

کینال روڈ کے علاقہ عبداللہ پور میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلیں کچل دیں۔ حادثے میں موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے 30 سالہ طاہر کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

حب میں تصادم کے بعد کار کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

لاہور: اسلام پورہ کے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top