تازہ ترین
فیصل آباد : بچی کے اغواء کی کوشش کو ناکام

فیصل آباد : بچی کے اغواء کی کوشش کو ناکام

فیصل آباد : ( 13 فروری 2018) فیصل آباد کے علاقہ ڈی ٹائپ کے رہائشوں نے چھ سالہ بچی کے اغواء کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محلہ ڈی ٹائپ میں 6سالہ بچی عائشہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی بچی کے شور مچانے پراہل علاقہ نے مبینہ اغواء کار کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق اغواء کار کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقہ اقبال کالونی کا رہائشی ہے۔جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

لاہور: ڈولفن فورس کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

فیصل آباد: شوہر نے ساتھیوں سمیت سسرال میں دھاوا بول دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top