تازہ ترین
فیصل آباد: اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

فیصل آباد: اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

فیصل آباد:( 09 نومبر 2018) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے گوجرہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا ۔گاڑی سے 30 کلو افیون اور 10 کلوگرام چرس پکڑ لی۔

فیصل آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے گوجرہ کے قریب کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گاڑی سے 30 کلو افیون اور 10 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ دو ملزمان تابش اور سلیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں تابش کا تعلق ضلع پونچھ اور سلیم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کر چوک کچہری بلاک

فیصل آباد: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top