تازہ ترین
فیصل آباد ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچی جاں بحق

فیصل آباد ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچی جاں بحق

فیصل آباد: (04 جنوری 2018)فیصل آباد میں پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو گئ ہے۔

جڑانوالہ کے علاقہ شہرووآنہ میں مسلح ڈاکو لوٹ مار کرنے کے لیے خانہ بدوشوں کے جھونپڑوں میں  جاگھسے  وہاں موجود افرادکےمزاحمت کرنےپر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی گولیوں کی زد میں آ کر بارہ سالہ رانی بی بی زخمی ہوگئی ۔

رانی بی بی کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ جبکہ ڈاکو فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقتولہ بچی کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

جھنگ،خواتین کو بلیک میل کرنے والا کیشیئر گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن،30 افراد گرفتار

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top