تازہ ترین
فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریاں مار دیں

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریاں مار دیں

فیصل آباد: ( 11 فروری 2018) فیصل آباد میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو چھریاں مار دیں۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پچاس سالہ نذیراں بی بی کو اس کے شوہر اللہ دتہ نے چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔ نذیراں بی بی جھنگ کی رہائشی ہے۔ اس کا اپنے شوہر سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ متاثرہ خاتون علاج کی غرض سے کسی رشتے دار کے پاس فیصل آباد آئی ہوئی تھی کہ اسی دوران اس کے شوہر نے یہاں آکر اس پر حملہ کردیا۔ ملزم نے بیوی کے گلے پر چھری کے وار کئے جس سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ نذیراں بی بی کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ زیب قتل کیس: مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جیل میں طبیعت خراب

قصور: دو گروپوں میں تصادم،2سگے بھائی جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top