تازہ ترین
فیصل آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 دوستوں کا قتل

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 دوستوں کا قتل

فیصل آباد: (14 دسمبر 2018) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول میں قائم اکیڈمی میں دو طالب علموں کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ منصور آباد میں پیش آیا، جہاں ایک نجی سکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق رات تین بجے کے قریب اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی ،جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی، جو آپس میں دوست ہیں،اور ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے، تاہم ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول ساجد کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویڈیو بنانے کا شوقین نوجوان جاں بحق

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

Comments are closed.

Scroll To Top