تازہ ترین
فیصل آباد :شادی شدہ خواتین کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا

فیصل آباد :شادی شدہ خواتین کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا

فیصل آباد(12اکتوبر، 2018) فیصل آباد کےامین پارک بٹالہ کالونی میں 2خواتین کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔

دونوں خواتین کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں اور یہ دونوں بہنیں گھر میں اکیلی تھیں۔شوہرکے گھر پہنچنےپر اس نے ہاتھ پاؤں بندھی لاشوں کوسامنے پایا۔ذرائع کے مطابق 28 سالہ صباء کی سرور سے4سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ 25 سالہ ثناء کی ڈیڑھ سال قبل اکرم سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں بہنوں کے شوہر کپڑے کی دکان پر پیکنگ کا کام کرتے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز دینے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔مزید کارروائی کیلئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
http://urdu.abbtakk.tv/%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84-%D8%A7%D9%93%D8%A8%D8%A7%D8%AF-%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%88%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%D9%BE%D8%B1-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92/

نیب نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لے لیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top