تازہ ترین
فیس بک کے 5 کروڑ یوزرز کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال

فیس بک کے 5 کروڑ یوزرز کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال

واشنگٹن : ( 22 مارچ 2018) فیس بک اور دیگر سماجی روابط کے نیٹ ورکس استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار آپ سے متعلق معلومات کا غلط استعمال ہوسکتاہے۔ پانچ کروڑ افراد سے متعلق معلومات کے غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ مشکل میں ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق فیس بک کے پانچ کروڑ یوزر سے متعلق معلومات کا برطانوی ادارے کیمریج اینالٹک نے غلط استعمال کیا۔ اداروں کی نشاندھی پر کیمبرج اینالٹک حکام نے ادارے کو سی ای او کو ہٹادیا اور ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔امریکی کانگریس نے بھی فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ کو طلب کیا اور ان سے پوچھا کہ لوگوں سے متعلق معلمومات کا استعمال غلط کیوں ہوا۔

مارک نے کانگریس میں جانے سے پہلے ایک بیان جاری کیا اور کہاکہ فیس بک یوزرس سے متعلق معلومات میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں اور اس کو درست کرنے کیلے اقدامات کئے گئے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔امریکی ٹی وی کے طابق برطانوی ادارے نے فیس بک کے یوزرس سے متعلق ڈیٹا کو امریکی صدارتی انتخاب کے دوران ٹرمپ کے حق میں استعمال کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کردیا

 

یوم پاکستان:پاک بحریہ نے نغمہ اور پرومو جاری کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top