تازہ ترین
فیس بک میں نئی پرائیویسی سیٹنگز کا اطلاق شروع

فیس بک میں نئی پرائیویسی سیٹنگز کا اطلاق شروع

ویب ڈیسک:(25 مئی 2018) رواں ہفتے سے فیس بک کی جانب سے دنیا بھر میں صارفین سے پرائیویسی سیٹنگز پر نظرثانی کا مشورہ دیے جانے کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

یہ مشورہ فیس بک ایپ صارفین کو دیا جائے گا اور انہیں موقع ملے گا کہ وہ جان سکیں کہ یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کس طرح ان کے ذاتی ڈیٹا کو مختلف پراڈکٹس، چہرے کی شناخت کے فیچر کو ٹارگٹ اشتہارات وغیرہ کیلئے استعمال کرتی ہے۔اس مہم کا آغاز فیس بک کی جانب سے اپ ڈیٹ شرائط اور سیٹنگز کیلئے کیا جارہا ہے۔ یہ کمپنی دنیا بھر میں صارفین کے لیے یورپی یونین کے یوزر ڈیٹا پرائیویسی ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے اطلاق کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اس کا تجربہ سب سے پہلے یورپی یونین کے صارفین کو ہوگا جس کا آغاز 25 مئی سے ہورہا ہے۔ تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں صارفین کیلئے اس میں کچھ فرق ہوگا۔ یعنی اگر صارفین 2 بار پرائیویسی ریویو کو ڈسمس کردیں گے، ان پر اس کا اطلاق خودکار طور پر ہوجائے گا۔

ریویو میں صارفین کو اشتہارات، چہرے کی شناخت اور پروفائل میں شیئر کی جانے والی معلومات کے حوالے سے نظرثانی کا موقع دیا جائے گا۔

ہر سیکشن میں صارفین جان سکیں گے کہ کس طرح ان کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے اور پھر اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس نظرثانی سے انہیں اپنے ڈیٹا کے حوالے سے بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کارخانوں، ہوائی اڈوں اور شاپنگ مالز میں گھومنے کے لیے نئی سواری متعارف

گلیکسی نوٹ 9 جولائی میں متعارف کرائے جانے کا امکان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top