تازہ ترین
فیس بک اسٹوریز میں نئے فیچرز کا اضافہ

فیس بک اسٹوریز میں نئے فیچرز کا اضافہ

ویب ڈیسک:(18 مئی 2018) فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو مکمل طور پر کچلنے کے لیے اپنی مرکزی ایپ میں اسٹوریز کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے۔

اب فیس بک اسٹوریز استعمال کرنے پر صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈائریکٹ فیس بک کلاﺅڈ میں محفوظ کرنے کے ساتھ اپنی اسٹوریز آرکائیو بھی کرسکیں گے جبکہ دوستوں کے ساتھ وائس میسجز شیئر کرسکیں گے۔

نئےفیچرز متعارف ہونے کے بعد اب صارفین براہ راست تصاویر یا ویڈیوز فیس بک کیمرے میں محفوظ کرسکیں گے اور انہیں اپنے فون کے کیمرہ رول یا گیلری میں کچھ سیو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک کیمرہ میں محفوظ کی جانے والی تصاویر کلاﺅڈ میں محفوظ ہوں گی، جسے صرف صارف ہی دیکھ سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور فیچر کے ذریعے فیس بک اسٹوریز آرکائیو میں چلی جائیں گی اور یہ فیچر انسٹاگرام آرکائیو سے مختلف ہوگا۔اس فیچر میں کلپ مقررہ وقت کے بعد خودکار طور پر محفوظ ہوجائیں گے اور صارف انہیں جب مرضی دیکھ سکے گا یا پھر ری شیئر کرسکے گا۔

فیس بک کو توقع ہے کہ ان نئے ٹولز کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ لوگ فیس بک اسٹوریز کو استعمال کرنے لگیں گے۔

فیس بک کے اسٹوریز کے سربراہ کونر ہیز کے مطابق فیس بک پوسٹنگ اور انہیں دیکھنے میں آسانی سمیت کارکردگی دنیا کے ان مقامات میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے جہاں انٹرنیٹ اسپیڈ بہت سست ہوتی ہے۔مگر سب سے اہم فیچر اسٹوریز میں آڈیو پوسٹ کا اضافہ ہے، جس کو صارفین رنگارنگ پس منظر اور تصویر سے بھی سجا سکیں گے۔ آسان الفاظ میں صارفین کو وائس پوسٹ کے لیے کچھ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور انہیں اسٹوریز میں اپ لوڈ کرنا آسان محسوس ہوگا۔

واضح رہے کہ فیس بک اسٹوریز کو واٹس ایپ اسٹیٹس یا انسٹاگرام جیسی مقبولیت نہیں حاصل ہوسکی ہے۔ واٹس اسٹیٹس کو روزانہ 45 کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں جبکہ 30 کروڑ انسٹاگرام صارفین اسٹوریز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نئے وائرس میسج نے واٹس ایپ صارفین کو ہلا کر رکھ دیا

Comments are closed.

Scroll To Top