تازہ ترین
فولاد سے 200 گنا زیادہ مضبوط ربر تیار

فولاد سے 200 گنا زیادہ مضبوط ربر تیار

اوہایو: (30 اگست 2017) امریکی کمپنی نے فولاد سے 200 گناہ زیادہ مضبوط ربر تیار کرلیا۔ ربر کو ’’گریفین‘‘ نامی مادے کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

ایک امریکی کمپنی نے عام ربر میں ’’گریفین‘‘ نامی مادّے کی آمیزش سے ایسا ربر ایجاد کرلیا ہے جو نہ صرف انتہائی لچک دار ہے بلکہ فولاد کے مقابلے میں بھی 200 گنا زیادہ مضبوط ہے۔اوہایو کی ’’الائنس ربر کمپنی‘‘ یونیورسٹی آف سسیکس برطانیہ کے تعاون سے ایک ایسا ربر ایجاد کیا ہے جس میں سالماتی چادروں والی کاربن یعنی ’’گریفین‘‘  شامل کی گئی ہے۔  گریفین کی بدولت یہ ربر فولاد کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ مضبوط اور پائیدار ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فولاد سے 200 گنا زیادہ مضبوط ربر پر مشتمل مصنوعات کی تیاری جلد ہی شروع کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بانی فیس بک مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

سعودی شہری کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ مقبول، ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top